پاکستان اور یورپی یونین نے متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ریمنڈاس کاروبلیس کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور یورپی یونین کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
