
قومی
نائب وزیراعظم کا یو اے ای کے ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے امن و استحکام کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکالمہ اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا قابل عمل راستہ ہے۔انہوں نے تین پاکستانی باشندوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا بھی اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔















