چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کیلئے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی، جارحیت کے خاتمے اور جلد از جلد امن قائم کرنے اور مذاکرات کی طرف واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے یہ بات بیجنگ میں روزانہ کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ترجمان نے کہا کہ طویل جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے جبکہ جنگ بندی اور مذاکرات ہی تنازعے کے حل کا واحد راستہ ہیں۔
چین کا مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کیلئے فریقین پر مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر زور
