بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں

بلوچستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیراہتمام پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔سوئی، بارکھان، اوستہ محمد، چاغی، کوہلو، چمن، جعفرآباد اور دالبندین میں نکالی جانے والی ان ریلیوں میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ان علاقوں میں نکالی گئی خصوصی ریلیوں میں قومی پرچم لہرائے گئے اور سلامی دی گئی جبکہ ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور استحکام کیلئے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button