
قومی
پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کیلئے بامقصد مذاکرات کی بحالی پر زور
پاکستان نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین پر بریفنگ کے دوران کہی۔مستقل مندوب نے بامقصد منظم مذاکرات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں اور پائیدار امن صرف اقوامِ متحدہ کے منشور کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔















