پی ایس ایل 11 میں شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی، میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہونگے، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 اپنے شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی تاہم شائقین کو نہیں بلایا جائے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری تھی اور فیصلہ کیا ہے کہ لیگ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل برانڈ ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، اس لیے ایونٹ کو ملتوی کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ آگے کوئی ونڈو دستیاب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز صرف دو شہروں کراچی اور لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نیا شیڈول دیں گے جس میں ٹیموں کی موومنٹ کم سےکم ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کو منسوخ کردیاہے، اخراجات زیادہ نہیں ہوں گے جبکہ فرنچائزز کو گیٹ منی پاکستان کرکٹ بورڈ ادا کرے گا۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں میچز بغیر شائقین کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فینز ٹکٹ کے پیسے واپس لے سکیں گے،فینز سے معذرت خواہ ہیں۔

Exit mobile version