سعودی عرب کا ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب کے حکام نے ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔سعودی عرب نے ایران کے سفارتی مشن سے متعلق ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں موجود ایرانی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی، ان کے معاون اور مشن کے 3 دیگر اہلکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعودی حکام نے ان اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں مزید قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے، فوری طور پر اس فیصلے کی مزید تفصیلات یا پس منظر جاری نہیں کیا گیا۔

Exit mobile version