
وزیراعظم شہباز شریف کی سروسز چیفس کو عیدالفطر کی مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےسروسز چیفس کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کے ان جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا جو عید کے دن بھی اپنے اہل و عیال سے دور سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے سیاسی رہنماوں سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اورانہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر سندھ نہال ہاشمی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی ٹیلی فون کیا اورانھیں عید کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان، صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار خالد حسین مگسی، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنماء چوہدری سالک حسین سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔















