ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں آج ہفتہ کے روز عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

نماز عید کے اجتماعات کھلے میدانوں، مساجد اور عید گاہوں میں منعقد ہوئے، جہاں لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے دعائیں مانگیں۔

علمائے کرام نے اپنے خطبات میں عید الفطر کی اہمیت، فلسفے اور رمضان المبارک کے تقاضوں کو اجاگر کرتے ہوئے مسلمانوں کو صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیا۔

اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی، امن و استحکام اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

دوسری جانب عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Exit mobile version