
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیدی
پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128رنز سے شکست دے دی۔
میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274رنز اسکور کیے، تاہم بارش کے سبب بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243رنز کا ہدف ملا تھا۔
بنگلادیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں کھیلا جانے والے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی فائنل الیون میں صاحبزادہ فرحان،معاذ صداقت،شامل حسین،محمد رضوان،سلمان علی آغا، حسین طلعت،عبدالصمد،فہیم اشرف،شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور محمد وسیم شامل تھے۔
پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف اننگز کے 48 ویں اوور میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نوجوان معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 75رنز بنائے، اُن کی اننگز میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
سلمان علی آغا نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 ر نز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 31 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کے رشاد حسین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاہم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا جس کے بعد تاہم بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243رنز کا ہدف ملا۔
243رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 24ویں اوور میں 114 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
بنگلادیش کی جانب سے لٹن ڈاس 41 رنز بناکرنمایاں رہے۔ اس کےعلاوہ توحید نے 28 اور سیف حسن نے 12 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
128 رنز سے کامیابی کے بعد 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو عبرتناک شکست دی تھی۔














