بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نہال ہاشمی سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہال ہاشمی کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر سعید غنی، سینیٹر وقار مہدی نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ترجمان برائے وفاق راجہ انصاری، علی اکبر گجر، مسلم لیگ ن لیگ کے رہنماؤں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دستخط کرتے ہوئے نہال ہاشمی کی سندھ کے گورنر کے طور پر تقرری کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔

اس اہم تقرری کے بعد نہال ہاشمی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button