بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرِ مملکت کی ماریشس کی قیادت کو قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ماریشس کے قومی دن کے موقع پر وہاں کے صدر دھرم بیر گوکھول کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان ماریشس کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور دو طرفہ و کثیر جہتی سطح پر تعمیری تعاون پر مبنی ہیں۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان بڑھتا ہوا رابطہ خوش آئند ہے اور مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں تعاون بتدریج فروغ پا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔آصف علی زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات آئندہ برسوں میں مزید مستحکم ہوں گے اور اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو مشترکہ فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button