
قومی
قومی اسمبلی نے اقبال اکادمی ترمیمی بل منظور کر لیا
قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدرِ اجلاس سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران ایوان نے اقبال اکادمی ترمیمی بل ۲۰۲۵ء منظور کر لیا، جس کے ذریعے ادارے کے انتظامی اور قانونی معاملات میں ترمیم کی جائے گی۔اجلاس میں پاکستان ہوائی اڈہ جات اختیار ترمیمی بل ۲۰۲۶ء بھی پیش کیا گیا، جبکہ اسلام آباد دارالحکومت علاقہ مقامی حکومت ترمیمی آرڈی ننس 2025ء ایوان کے سامنے رکھا گیا۔بعد ازاں صدرِ اجلاس نے کارروائی مکمل ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔















