
قومی
ایران سے 10 ویں روز بھی مزید 42افراد پاکستان پہنچ گئے
سرحد عبور کرنے والوں میں 5 ایرانی باشندے، 6زائرین اور8سیاح بھی شامل ہیں،حکام
ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ 10ویں روز بھی جاری رہا۔
ضلعی حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر سے آج 15طلباسمیت 42افراد سرحدعبور کرکے پاکستان پہنچ گئے، سرحد عبور کرنے والوں میں 5 ایرانی باشندے، 6زائرین اور8سیاح بھی شامل ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ 10روز کے دوران 325 طلباسمیت مجموعی طور پر 990افراد گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں۔
واضح رہے ایران سمیت مشرقِ وسطی میں کشیدگی کے باعث بہت سے دوسرے ممالک سے آئے شہری اپنے اپنے وطن کو روانہ ہو رہے ہیں۔















