بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں ملک بھر سے آئے ممتاز شیعہ علما کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر داخلہ نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں بھائی چارے، ہم آہنگی اور اتحاد کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

ملاقات کے دوران حضرت علیؓ کے یومِ شہادت کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لیے مؤثر اور فول پروف سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 21 رمضان المبارک کو حضرت علیؓ کے یومِ شہادت کے موقع پر نکالے جانے والے تمام جلوس مغرب کی نماز سے قبل اختتام پذیر ہوں گے۔

اس موقع پر شیعہ علما نے وزیر داخلہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button