
قومی
پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری
آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کاروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال سے ملحقہ افغان طالبان پوسٹ کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، جبکہ پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلح افواج نے ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پکتیکا میں شاہین بیس پر گولہ بارود کے ڈپو کو مکمل طور پر تباہ کردیا ۔ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔














