
قومی
نائب وزیراعظم اورملائیشین وزیرخارجہ کاعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد بن حاجی حسن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی امید ظاہر کی۔انہوں نے تازہ ترین حالات کے بارے میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔














