بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کو ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے، وزیر قانون

وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں اور پارٹی سربراہان کو خطے کی تازہ صورتحال کے حوالے سے کل ہونے والی ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔یہ بات وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا وقت کا تقاضا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ساتھ بیٹھ کر آگے بڑھنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے۔ایوان کا اجلاس اب کل سہ پہر دوبجے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button