بغیر بتائے آنے والی پروازوں کو کراچی ایرپورٹ پر پارکنگ سہولت نہیں دی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی

خطے کی صورتحال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ڈائیورٹ پروازوں کے لیے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بغیر بتائے آنے والی پروازوں کو کراچی ایرپورٹ پر پارکنگ سہولت نہیں دی جائے گی۔دوسرے ملک جانے والی پروازوں کو کراچی ایئرپورٹ رخ موڑنے سے پہلے کلیئرنس لینا ہوگی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے لیے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔

Exit mobile version