بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر اعظم

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر سمیت عسکری قیادت سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران شہباز شریف کو عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی موجودہ سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شر پسند کارروائیوں کیلئے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

شہباز شریف نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، افواج پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں پر حملوں کو پسپا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button