بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حلقے کی سطح پر ترقیاتی اعدادوشمار کی ڈائریکٹری شائع کی جائے گی، احسن اقبال

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ ترقیاتی اشاریوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لئے حلقے کی سطح پر ترقیاتی اعدادوشمار کی ڈائریکٹری شائع کی جائے گی۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی اور ترقی نے اس سلسلے میں اپنا کام کافی حد تک مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ترقیاتی شعبے میں عوامی نمائندوں کے درمیان مثبت مسابقت کو فروغ حاصل ہو گا۔

وزیر منصوبہ بندی نے نظم و نسق بہتر بنانے کے لیے بااختیار بلدیاتی نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایک جامع عالمی ڈیجیٹل فن تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے محض چند افراد کی بجائے بہت سے لوگوں کو فائدہ ہونا چاہیے اور ترقی پذیر ممالک کا عالمی معیاروں کی تشکیل میں حصہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button