
وزیر اعلیٰ نے ون پنجاب ون سٹینڈر کی پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدرات خصوصی اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے انفراسٹرکچر سٹینڈرڈائزیشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں پہلی مرتبہ انفراسٹرکچڑاور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کیا اور یکساں ترقی اور ڈسپلن کے لئے ون پنجاب ون سٹینڈر کی پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی۔
صوبہ بھر میں یکساں روڈ، گرین بیلٹ، سائن بورڈ، فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا کیا گیا ہے، سکول، ہسپتال، بس سٹاپ اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائن کی سٹینڈرائزیشن کی جائے گی۔سٹینڈرائزیشن اور اربن ڈیزائن سے پنجاب میں انفراسٹرکچر کی مکمل کایا پلٹنے کیلئے خود مختار اتھارٹی بنانے اور روڈز کے کنارے کیاسک/ چھوٹی دکانوں کے کیبن کے یکسان ڈیزائن مقرر کرنے پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے، لاہور سے راجن پور تک ہر گلی سگھڑ، ہر شاہراہ دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں۔















