
تجارت
پاکستان اپنے علاقائی مالیاتی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان اپنے علاقائی مالیاتی روابط کو مضبوط بنانے کی سمت میں مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔میزان بینک اور قازقستان کے معروف بینک "سینٹر کریڈٹ ” نے بینکاری میں تعاون کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے کا مقصد پاکستان اور قازقستان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوطرفہ تجارت کیلئے مالیاتی سہولت کاری کو مستحکم کرنا ہے۔پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی روابط مضبوط ہو رہے ہیں اورپاکستان سے قازقستان کیلئے ٹیکسٹائل، چاول اور دیگر مصنوعات برآمد کی جا رہی ہیں۔















