بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بنگلہ دیش کا مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور بنگلہ دیش نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں مستقبل پر مبنی اور مضبوط شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

اس پیش رفت پر اتفاق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران ہوا۔

گفتگو کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کو وزارتِ خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کے تحت مزید وسعت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button