بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی وزراء کا اہم اجلاس، ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور پاکستان مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ نے شرکاء کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے امن و استحکام کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

چوہدری سالک حسین، خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی نے ملک میں قیامِ امن کے لیے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔

تینوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button