
قومی
پاکستان اور آذربائیجان کا اہم امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم
پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور پر قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ عزم آج نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ظاہر کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، علاقائی و عالمی صورتحال اور واشنگٹن میں منعقدہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں دونوں رہنما شریک ہوئے تھے۔















