بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم اورعالمی رہنماؤں کا علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں متعدد عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار بات چیت کی جہاں وہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت کے دوران گرمجوشی، مسکراہٹوں کے تبادلے اور خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button