
قومی
پاکستان میں دہشت گرد حملےبھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں،خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے کابل میں طالبان حکومت کے ساتھ مل کر بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔فرانس 24 کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی۔غزہ میں بین الاقوامی استحکام کے مشن میں پاکستان کے ممکنہ تعاون کے بارے میں سوال پر وزیر دفاع نے زور دیا کہ یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ اس امن فورس کے لیے کس قسم کی شرائط کا مسودہ تیار کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اقوام متحدہ کی امن فوج میں شراکت دار کے طور پر نمایاں تجربہ ہے۔















