بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف میچ سے قبل محسن نقوی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کولمبو پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی امور اور ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔


چیئرمین نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اُن کے عزم و جذبے کو سراہا اور قومی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنی ٹیم پر فخر ہے اور کھلاڑی ملک و ملت کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔


ملاقات میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، مرکزی تربیت کار مائیک ہیسن اور منتظم نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور تربیتی عملہ موجود تھا۔


ملاقات کے دوران ٹیم کی تیاریوں اور آئندہ مقابلوں سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ چیئرمین نے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button