
وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
وزیراعظم شہباز شریف نے طارق رحمان کو عام انتخابات میں ان کی جماعت کی تاریخی اور شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے عوام کو عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل بنگلہ دیشی قوم کے مضبوط جمہوری عزم اور اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بنگلہ دیش کی قیادت کے ساتھ مل کر باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے خودمختاری اور مساوات کے اصولوں کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے، جس سے خطے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔















