
قومی
طویل خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے خصوصی الاؤنس میں صدر کی جانب سے ترمیم کی منظوری
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے آج وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر ایک سمری پر دستخط کیے، جس کے تحت ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی سروس کے شرائط و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
منظور شدہ ترمیم کے مطابق اُن ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی "ایڈیشنل اے جی الاؤنس” متعارف کرایا گیا ہے جنہوں نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی حیثیت سے دس سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دی ہوں۔
اس اقدام کا مقصد طویل المدتی خدمات انجام دینے والے لاء افسران کی حوصلہ افزائی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔















