بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لینڈی کوتل کا دورہ، شہید کیپٹن عباس کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لینڈی کوتل کا دورہ کیا اور شہید کیپٹن عباس کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے شہید کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور کیپٹن عباس کے والد اور بھائیوں سے ملاقات کر کے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہید کی خدمات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور حکومت کی طرف سے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button