بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

چین نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ بیجنگ پاکستان کی حکومت کی قومی سلامتی، استحکام اور عوام کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ چین پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید صدمے میں ہے۔

چین نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button