بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد خودکش دھماکے میں ملوث تمام سہولت کار اور ملزمان گرفتارکرلئے ہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث تمام سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور اور نوشہرہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں کے تعاون سے مؤثر چھاپے مارے گئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری ہے جو اس وقت پاکستانی تحویل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کی مکمل منصوبہ بندی اور تربیت افغانستان میں داعش کے نیٹ ورک کے تحت کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اب اس حقیقت میں کسی قسم کا کوئی شک باقی نہیں رہا کہ افغانستان دہشت گرد تنظیموں کی نرسری بن چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چاہے ٹی ٹی پی ہو، طالبان ہوں، داعش ہو یا کوئی اور گروہ، یہ تمام تنظیمیں افغان سرزمین سے سرگرمِ عمل ہیں اور انہیں بھارت کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ بھارت نے مئی گزشتہ سال کے بعد ان دہشت گرد گروہوں کے لیے فنڈنگ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button