بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 خوارج ہلاک

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک اور کارروائی ضلع خیبر میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 10 خوارج کو ہلاک کیا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button