بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا لیبیا کیساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور مسلسل رابطے اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔وہ لیبیا کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے آج (منگل ) کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مستقبل میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر مفاہمت کے ساتھ ختم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button