بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں92 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں3 خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندو ستان کے دہشت گردوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کرکے بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی۔

اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایما پر دہشت گردوں نے خواتین، بچوں، بوڑھوں اور مزدوروں سمیت اٹھارہ معصوم شہریوں کو بھی شہید کردیا۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی چوکس رہتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

کلیئرنس آپریشنز اور شدید کشیدہ صورتحال کے دوران دھرتی کے پندرہ بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے عظیم قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

اشتہار
Back to top button