
تجارت
وزیر خزانہ کا ایس ای سی پی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اصلاحاتی ایجنڈے پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایس ای سی پی کی نئی قیادت سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔
وزیر خزانہ نے فنانسنگ کے بنیادی ذریعے کے طور پر بینکوں پر انحصار کم کرنے اور بیمہ کمپنیوں، اثاثہ منیجرز، پنشن فنڈز، اور ریٹیل سرمایہ کاروں کی جانب سے اثاثہ جات کی ذمہ داری کے انتظامی طریقوں کے مطابق شراکت کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔











