بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور سعودی عرب توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر متفق

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کی صورت میں ٹھوس شکل دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ریاض میں فیوچرمنرلز فورم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون میں اضافے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیا ن جاری اشتراک عمل کان کنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے نہایت اہم ہے۔

فریقین نے توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

اشتہار
Back to top button