
تجارت
نائب وزیراعظم کا یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط مضبوط کرنے پر زور
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک اعلی سطحی بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی جس میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران انہوں نے تجارتی تعاون بڑھانے، اقتصادی روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔











