
تجارت
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل، اسلام آباد میں دستخطوں کی تقریب
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری کا عمل آج (جمعرات ) کو حکومت پاکستان اور عارف حبیب کنسورشیم کے درمیان لین دین کی دستاویزات پر دستخط کے ساتھ مکمل ہوگیا۔معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔سیکرٹری دفاع محمد علی اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کے عارف حبیب نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ عارف حبیب کنسورشیم اپنی انتھک کوششوں سے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کرکے پی آئی اے کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔











