آئی ایم ایف کی پاکستان کی معاشی بہتری کی کوششوں کی تحسین

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے معاشی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ملک کی بہتری کے لیے مشکل مگر ناگزیر اصلاحات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سنجیدگی سے اصلاحاتی عمل کو اپنایا ہے اور اب اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سخت مالی نظم و ضبط کے باعث عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وسائل دستیاب ہو رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے اصلاحات کی توثیق اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان درست معاشی سمت میں گامزن ہے۔

آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی کامیاب معاشی پالیسیوں اور اقتصادی اقدامات کو سراہا ہے۔

Exit mobile version