بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا نے پاکستان کی اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی مضبوطی کے لیے اصلاحاتی عمل کو مسلسل جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔یہ بات انہوں نے آج ڈاؤوس میں 56 ویں ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ نشست کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال میں بہتری، استحکام کے اقدامات، اور ساختی اصلاحات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط، محصولاتی استعداد میں اضافہ، اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی منظرنامے، ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش چیلنجز، اور اقتصادی استحکام کے تحفظ میں کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
