وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں عالمی اور علاقائی اقتصادی چیلنجوں کے تناظر میں حکومتی اخراجات کم کرنے اور ایندھن کی بچت کیلئے ایک بڑے کفایت شعاری پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ان اقدامات کے تحت اراکین صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں رضاکارانہ طور پر پچیس فیصد کمی کی جائے گی۔کابینہ نے اعلان کیا کہ صوبائی وزرا، مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریز بھی رضاکارانہ طور پر دو ماہ کی تنخواہیں دیں گے جبکہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے۔
بلوچستان کابینہ نے کفایت شعاری پیکج کی منظوری دے دی
