
قومی
صدر اور وزیرِاعظم کی خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے نیک تمنائیں
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی صحت یابی کے لیے دلی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام خادمِ حرمین شریفین کو انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مکمل صحت، تندرستی، توانائی اور قیادت کے تسلسل کے لیے دعاگو ہیں۔











