پاکستان اور متحدہ عرب امارات ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ سسٹم پر معاہدہ کریں گے

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے پری امیگریشن کلیئرنس سسٹم کے آغاز کے لیے رسمی معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔کراچی میں اس کا پائلٹ منصوبہ شروع کیا جائے گا، جس کے تحت مسافر پاکستان میں ہی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس مکمل کریں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس سے مسافروں کا وقت بچے گا اور سفر آسان ہوگا۔وفد نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند قرار دیا۔

Exit mobile version