بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان نیوی کے جہازوں کا پورٹ سلطان قابوس، عمان کا دورہ

پاکستان نیوی کے جہازوں پر مشتمل فلوٹیلا، جس میں PNS راہ نورد، PNS مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا جہاز PMSS کشمیر شامل تھا، نے عمان کے بندرگاہ پورٹ سلطان قابوس کا دورہ کیا۔

جہازوں کے بندرگاہ پر پہنچنے پر عمانی حکام نے انہیں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے عمان کے بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

مشن کمانڈر نے عمان رائل نیوی کے قائم مقام کمانڈر، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے ملاقات کی۔

بندرگاہ کے دورے کے بعد، پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل عمان نیوی کے جہاز KHASAB کے ساتھ سمندری مشق (Passage Exercise) بھی کی۔

اس مشق کا مقصد دونوں نیویز کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا اور دوطرفہ بحری مشقوں کے ذریعے مشترکہ سیکھنے کے عمل کو مضبوط کرنا تھا۔

پاکستان اور عمان بحری پڑوسی ہیں اور اعلیٰ حکام کے دورے، جہازوں کے بندرگاہ کے دورے اور مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں، جو دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی عکاس ہیں۔

اشتہار
Back to top button