
یز پاکستانیوں کی جانب سوزیراعظم کا اوورسے ریکارڈ ترسیلات زر پر اظہارِ تشکر
وزیراعظم شہباز شریف نے دسمبر 2025 کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ حکومت کی پالیسیوں پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مضبوط اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی کے لیے ترسیلات زر کا تسلسل اوورسیز پاکستانیوں کی وطن سے بے مثال محبت کا مظہر ہے، جس سے انہوں نے ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور پوری قوم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر فخر کرتی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔













