نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین-پاکستان ہم نصیب مستقبل کی حامل کمیونٹی کے قیام کے لیے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔پیپلز ڈیلی آن لائن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2026 میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کو پچھتر سال مکمل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچھتر برسوں میں دونوں ممالک نے باہمی احترام، اعتماد اور تعاون کی مضبوط روایت کو برقرار رکھا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ بنیادی مفادات اور اہم امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی بنیادی صنعتوں میں شامل ہے اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کی کمپنیوں نے مرچ، ریپ سیڈ اور تل جیسی فصلوں میں تعاون کے ذریعے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران کئی پاکستانی زرعی مصنوعات کو چینی منڈی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔
