بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رضوان سعید شیخ اور مائیک راجرز کے درمیان پاک-امریکا تعلقات پر گفتگو

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین مائیک راجرز سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی اور رواں سال دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔انہوں نے مئی 2025 کے واقعات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کا دائرہ روایتی جنگ سے آگے بڑھ کر جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال تک پھیل چکا ہے۔سفیر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان توجہ طلب بنیادی مسئلہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ہے۔انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکی شمولیت اور مسلسل وابستگی کو نہایت اہم قرار دیا۔

اشتہار
Back to top button